امریکا میں ایک خاتون نے سالگرہ کے موقع پر تحفے میں ملے لاٹری ٹکٹ سے 20 ہزار ڈالر جیت لیے۔
کینٹن، اوہائیو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں ایک خاتون نے سالگرہ کے موقع پر دوست سے تحفے میں ملے لاٹری ٹکٹس میں سے ایک سے 20 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا ہے۔
وینڈی نامی خاتون کو ان کی سہیلی نے 60 اوہائیو لاٹری اسکریچ آف ٹکٹس کا بوکے تحفے میں دیا تھا۔ وینڈی نے بتایا کہ جب انہوں نے گھر میں ٹکٹ اسکریچ کیے تو ان میں سے ایک سے وہ 20 ہزار ڈالر جیت گئیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انعام والا ٹکٹ بوکے کا سب سے آخری ٹکٹ تھا، جس نے اس فتح کو مزید ڈرامائی بنا دیا۔













