بھارت میں امیروں کے لیے پانی لگژری بن گیا

بھارت میں صاف پانی کی قلت کے باوجود امیر طبقے کے لیے پانی لگژری اور اسٹیٹس سمبل بن گیا ہے، جس کی مارکیٹ تقریباً 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت میں امیروں کے لیے پانی لگژری بن گیا

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت میں صاف پانی کی قلت کے باوجود امیر طبقے میں پانی لگژری اور اسٹیٹس سمبل بن چکا ہے۔ بڑے شہروں میں منرل واٹر کی بلائنڈ ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے جہاں شرکاء مختلف ممالک کے پانیوں کا ذائقہ چکھتے ہیں۔

اوَنتی مہتا، جو بھارت کی کم عمر ترین ’واٹر سوملیئر‘ ہیں، کہتی ہیں کہ ہر پانی کا ذائقہ مختلف ہوتا ہے اور لوگوں کو غذائی فوائد کے مطابق پانی منتخب کرنا چاہیے۔ ان کا خاندان ’آوا منرل واٹر برانڈ‘ کا مالک ہے۔

بھارت میں پریمیم پانی کی مارکیٹ 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور اس کی قیمت درآمد شدہ برانڈز کے ساتھ کئی گنا زیادہ ہے، جبکہ بوتل بند پانی کی مجموعی مارکیٹ تقریباً 5 ارب ڈالر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میونسپل پانی پر عدم اعتماد اور منرل واٹر کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں آگاہی اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ کچھ افراد نے اس رجحان پر تنقید کرتے ہوئے اسے عام آدمی کے لیے مہنگا قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں