پاکستان میں سونے کی قیمت میں 25 ہزار 500 روپے کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے پر آگیا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 25 ہزار 500 روپے کم ہوکر 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 21 ہزار 862 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 255 ڈالر کم ہوکر 4895 ڈالر فی اونس ہے۔
ملک میں گزشتہ روز فی تولہ سونا 35 ہزار 500 روپے سستا ہوا تھا اور آج مزید 25 ہزار 500 روپے کمی کے بعد دو روز میں سونے کی قیمت مجموعی طور پر 61 ہزار روپے کم ہوچکی ہے۔














