امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کو غیر محفوظ اقدامات سے گریز کی وارننگ

امریکی سینٹکام نے ایران کو آبنائے ہرمز میں غیرمحفوظ اقدامات سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے، کشیدگی کے بڑھتے ہوئے ماحول میں یہ بیان آیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سینٹکام کی ایران کو غیر محفوظ اقدامات سے گریز کی تنبیہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے پاسداران انقلاب کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر محفوظ اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں دو روزہ بحری مشقوں کا اعلان کیا ہے، جس پر سینٹکام نے کہا کہ یہ مشقیں محفوظ اور پیشہ ورانہ ہونی چاہییں۔

یہ بیان امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں آیا ہے۔ سینٹکام نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز میں روزانہ 100 سے زائد تجارتی جہاز گزرتے ہیں، لہذا ایرانی مشقیں بین الاقوامی میری ٹائم ٹریفک کی آزادانہ نقل و حرکت کے لئے خطرہ نہیں بننی چاہییں۔

سینٹکام نے مزید خبردار کیا کہ امریکی فورسز اور علاقائی پارٹنرز کے قریب غیر محفوظ رویے سے تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ امریکی اہلکاروں، جہازوں اور طیاروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں