امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دی ہے جس میں اپاچی ہیلی کاپٹر اور لائٹ وہیکلز شامل ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ دفاع کے مطابق اس معاہدے میں 3.8 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور 1.98 ارب ڈالر کی لائٹ وہیکلز شامل ہیں۔
اسرائیل کو نیمر آرمڈ پرسنل کیریئر کے پاور پیکس اور لاجسٹک سپورٹ سمیت دیگر فوجی سازوسامان بھی فراہم کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ قدم اسرائیل کی سکیورٹی خطرات کے مقابلے کی صلاحیت کو بڑھائے گا۔
امریکا کو غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت پر تنقید کا سامنا ہے اور کئی قانون دان حکومت سے اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔













