ایران نے یورپی ممالک کی افواج کو دہشت گرد قراردے دیا

ایران نے یورپی ممالک کی افواج کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب کے خلاف یورپی اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے یورپی ممالک کی افواج کو دہشت گرد قرار دیا

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے یورپی ممالک کی افواج پر دہشت گردی کا الزام عائد کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے خلاف یورپی اقدامات کے بعد ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ یورپی یونین کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔

لاریجانی نے واضح کیا کہ یورپی یونین کے حالیہ فیصلے کے بعد جن ممالک نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا، ان کی افواج کو ایران کی جانب سے دہشت گرد تنظیمیں سمجھا جائے گا۔

انہوں نے اس اقدام کے نتائج کی ذمہ داری ان ہی یورپی ممالک پر ڈالی جنہوں نے ایسے فیصلے کیے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ نے 2019 میں ایک قانون منظور کیا تھا جو پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔

یورپی یونین نے ایک روز قبل ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا، جس پر ایران کی مسلح افواج نے اسے غیر منطقی اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔

پاسداران انقلاب، ایران کی مسلح افواج کا اہم حصہ ہے اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جواب دہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں