پاکستان کی پہلی اے آئی فلم ‘دی نیکسٹ صلاح الدین’ کی ریلیز

پاکستان کی پہلی اے آئی فلم ‘دی نیکسٹ صلاح الدین’ ملک بھر میں ریلیز کی گئی، جو مسلمانوں کی تاریخ اور غزہ کے جذبۂ مزاحمت کو پیش کرتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی پہلی اے آئی فلم 'دی نیکسٹ صلاح الدین' کی ریلیز

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی پہلی مکمل طور پر مصنوعی ذہانت سے بنی فیچر فلم ‘دی نیکسٹ صلاح الدین’ جمعے کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔

یہ فلم استاد عاصم اسماعیل کے تصور پر مبنی ہے جبکہ اس کے تخلیق کار اور مصنف فرحان صدیقی ہیں۔ فلم میں مسلمانوں کی تاریخ اور غزہ کے جذبۂ مزاحمت کو پیش کیا گیا ہے۔

فلم ایک ایسے معاشرے کی عکاسی کرتی ہے جو جبر کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اور بہادری، اتحاد اور اصولی قیادت کے ساتھ فتح حاصل کرتا ہے۔

‘دی نیکسٹ صلاح الدین’ امید، انصاف اور ایمان کا مثبت پیغام پیش کرتی ہے اور اس کی اے آئی تیاری، بصری مناظر اور جذباتی تاثیر کو عوام کی بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

پریمیئر کے بعد کی زبردست پذیرائی سے یہ فلم پاکستان کے ناظرین کے لیے انقلابی سینما تجربہ ثابت ہو رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں