سرکاری نوکری نہ ملنے پر نرسوں کی بیرون ملک نقل مکانی

سندھ میں نرسوں کی حکومتی ملازمت نہ ملنے پر بیرون ملک روانگی، سالانہ 16 کروڑ روپے کی تربیت سے فائدہ نہیں ہو رہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومتی نوکری نہ ملنے پر نرسوں کا بیرون ملک ہجرت

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے سرکاری و نجی نرسنگ کالجز سے فارغ التحصیل نرسوں کو حکومتی ملازمت نہ ملنے پر وہ بیرون ملک ملازمت کی تلاش میں نکل رہی ہیں، جس سے ملک کو ان کی خدمات سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔

ہر سال تقریباً 1500 نرسز تعلیم مکمل کرتی ہیں، جن میں سے صرف 400 سے 500 کو سرکاری ملازمت ملتی ہے۔ حکومت سالانہ 16 کروڑ روپے ان نرسوں کی تربیت پر خرچ کرتی ہے، تاہم ملازمت نہ ملنے پر یہ نرسیں بیرون ملک جا رہی ہیں۔

سندھ میں نرسوں کی شدید قلت ہے اور موجودہ اسامیوں کی تعداد صرف 5000 ہے جبکہ ہر سال 5500 نرسز تیار ہو رہی ہیں۔ نرسوں کی قلت کو دور کرنے کے لیے حکومت نے ایوننگ نرسنگ کورسز کا آغاز کیا ہے تاکہ اسامیوں میں اضافہ ہو سکے۔

ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعجاز کلہری نے کہا ہے کہ حکومت کو نرسوں کی ملازمتوں کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ ان کی ہنر مند خدمات ملک میں ہی رہ سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں