سرد موسم میں بند ناک اور سر درد کی تکلیف سے نجات کے لیے بھاپ، گرم پٹیاں، ادرک شہد کا استعمال اور زیادہ پانی پینا مؤثر گھریلو طریقے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سرد موسم میں بند ناک اور سر درد کی تکلیف روزمرہ زندگی کو متاثر کر سکتی ہے، لیکن چند گھریلو ٹوٹکے فوری آرام پہنچا سکتے ہیں۔
بند ناک کی عام وجوہات میں نزلہ، فلو، الرجی، ٹھنڈی ہوا یا سائی نس کی سوجن شامل ہیں، جو سانس لینے میں رکاوٹ بنتی ہیں۔
بھاپ لینے سے ناک کی بندش میں آرام ملتا ہے۔ گرم پانی میں یوکلپٹس یا پودینے کا تیل ڈال کر بھاپ لی جا سکتی ہے۔
اگر گلا خراب ہو تو نیم گرم پانی میں نمک ملا کر غرارے کرنا مفید ہوتا ہے۔
ادرک اور شہد کا استعمال بھی سوزش کم کرنے اور گلے کو سکون دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ناک اور پیشانی پر نیم گرم تولیہ رکھنے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دباؤ کم ہوتا ہے۔
زیادہ پانی، یخنی یا ہربل چائے پینے سے بلغم پتلا ہوتا ہے اور ناک کھلنے میں آسانی ہوتی ہے۔
کمرے میں ہیومیڈیفائر یا پانی کی بالٹی رکھنے سے ہوا میں نمی بڑھتی ہے۔
ناک کے اطراف، پیشانی اور کنپٹیوں پر ہلکا مساج خون کی روانی بڑھاتا ہے۔
اگر بند ناک اور سر درد تین سے چار دن تک برقرار رہے، تو ڈاکٹر سے مشورہ لینا ضروری ہے۔















