لندن: روزانہ کی چہل قدمی سے کینسر کی 13 اقسام کا خطرہ کم ہو سکتا ہے، برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن کی تحقیق۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روزانہ کی چہل قدمی کو عادت بنانے سے کینسر کی 13 مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی سرگرمیاں، جیسے سست رفتاری سے چہل قدمی، کینسر کے خطرے کو کم کر سکتی ہیں۔ تحقیق میں 85 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جنہیں کلائیوں پر ٹریکرز پہنائے گئے اور ان کی جسمانی سرگرمیوں کا ڈیٹا جمع کیا گیا۔ ان کی صحت کا اوسطاً 6 سال تک جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ زیادہ جسمانی متحرک افراد میں کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ روزانہ 5 ہزار قدم چلنے سے کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، جبکہ 7 ہزار قدم چلنے سے یہ خطرہ مزید 11 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔ محققین کے مطابق خود کو متحرک رکھ کر کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔















