شارجہ میں بارش کے دوران خطرناک کرتب دکھانے پر 8 گاڑیاں ضبط اور ڈرائیور گرفتار کرلیے گئے۔ شارجہ پولیس نے وفاقی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہے۔
شارجہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شارجہ میں حالیہ بارش کے دوران سڑکوں پر خطرناک کرتب دکھانے پر شارجہ پولیس نے 8 گاڑیاں ضبط کر لی ہیں اور ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ان ڈرائیوروں کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ نے شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔
شارجہ پولیس کے جنرل کمانڈ کے ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈائریکٹوریٹ نے وفاقی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ان ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔
پولیس کے مطابق خطرناک ڈرائیونگ پر 2 ہزار درہم جرمانہ اور گاڑیاں 60 دن تک ضبط کرنے کی سزا مقرر ہے۔













