ماسکو میں 200 سال کی شدید ترین برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ماسکو میں اس ماہ کی برفباری نے 200 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، شدید برفباری سے سڑکیں بند اور ٹریفک جام پیدا ہو گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ماسکو میں 200 سال کی شدید ترین برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کے دارالحکومت ماسکو میں اس ماہ کی برفباری نے 200 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ شہر میں شدید برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر برف کے ڈھیر لگ گئے ہیں، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ماسکو کے گرد و نواح میں مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ گاڑیاں طویل ٹریفک جام میں پھنسی ہیں۔ ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے مطابق جنوری ماسکو میں سرد اور غیر معمولی برفباری والا مہینہ رہا ہے۔

یونیورسٹی کے مطابق 29 جنوری تک ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی موسمیاتی آبزرویٹری نے 92 ملی میٹر بارش اور برفباری ریکارڈ کی، جو 203 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

اس ماہ روس کے مشرقی علاقے کامچاٹکا میں شدید برفانی طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں عمارتوں کی دوسری منزل تک برف کے ڈھیر اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں برف میں دب گئی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں