حکومت پنجاب اور سندھ نے شب برأت کے موقع پر 4 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق تمام سرکاری اداروں اور اسکولوں پر ہوگا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت پنجاب نے شب برأت کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ تعطیل بدھ 4 فروری کو ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر، خودمختار اور نیم خودمختار ادارے، سرکاری کارپوریشنز، لوکل کونسلز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
تعطیل کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع پر یکساں ہوگا، جبکہ محکمہ اوقاف اور دیگر متعلقہ اداروں کو مساجد، درگاہوں اور قبرستانوں میں مناسب انتظامات کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت نے بھی شب برأت کی مناسبت سے 15 شعبان کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ 4 فروری 2026 کو یہ تعطیل سرکاری و نجی اسکولز پر لاگو ہوگی۔















