آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کی فہرست جاری کردی

آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میچ آفیشلز کا باضابطہ اعلان کیا ہے، جس میں 24 تجربہ کار امپائرز شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کی فہرست جاری کردی

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میچ آفیشلز اور امپائرز کی فہرست کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق، ایونٹ کے دوران دنیا بھر سے 24 تجربہ کار بین الاقوامی امپائرز اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جبکہ میچ ریفریز اور دیگر آفیشلز بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

میچ ریفریز میں ڈیوڈ گلبرٹ، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پائکرافٹ شامل ہیں، جو ٹورنامنٹ کے دوران قوانین کے مطابق میچز کی نگرانی کریں گے۔

سابق لیجنڈری کرکٹرز ڈین کاسکر، رچی رچرڈسن اور جاویگل سریناتھ بھی میچ آفیشلز کے فرائض انجام دیں گے۔

امپائرز کے پینل میں کمار دھرماسینا، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹلبرو، نتن مینن، احسن رضا اور پال رائفل جیسے سینئر اور تجربہ کار نام شامل ہیں، جو میچز کے دوران فیصلوں کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آفیشلز کا یہ پینل اعلیٰ معیار، غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے منتخب کیا گیا ہے تاکہ شائقین کو عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنے کو مل سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں