نیپرا کا سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر عوامی سماعت کا اعلان

نیپرا نے سولر نیٹ میٹرنگ کے نئے قواعد کی عوامی سماعت 6 فروری کو مقرر کی ہے جس میں عوام اور شراکت داروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیپرا نے سولر نیٹ میٹرنگ کے نئے قواعد پر عوامی سماعت کا اعلان کیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر نیٹ میٹرنگ کے نئے قواعد پر عملدرآمد سے قبل عوامی سماعت کا اعلان کیا ہے۔ یہ سماعت 6 فروری کو منعقد ہوگی اور اس میں عوام اور شراکت داروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق نئے ریگولیشنز 2025ء کی کاپی ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ نیٹ میٹرنگ صارفین کی وجہ سے گرڈ پر اضافی بوجھ کے بارے میں سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین پر 3 روپے 5 پیسے فی یونٹ بوجھ پڑتا ہے۔ نیپرا نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

نئے قواعد کے تحت نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے الگ ٹیرف مقرر کیے گئے ہیں اور کمپنی صارف سے نیشنل ایوریج انرجی پرچیز پرائس کے مطابق بجلی خریدے گی۔ نیپرا نے واضح کیا ہے کہ صارف کو موجودہ ٹیرف کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی اور کوئی بھی صارف اپنے لوڈ سے زیادہ بجلی پیدا نہیں کر سکے گا۔ نیپرا صارف کی پیداوری صلاحیت پر بھی نظرثانی کر سکتا ہے۔

نئے نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی فروخت اور خریداری کے لیے الگ میٹرز ہوں گے اور نئے نیٹ میٹرنگ صارفین کو بائی بیک ریٹ کے بجائے 10 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں