سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس سے ملاقات، پی ٹی آئی کا دھرنا ختم

سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ختم کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس سے ملاقات پر پی ٹی آئی کا دھرنا ختم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے باہر جاری دھرنا ختم کر دیا۔ یہ دھرنا بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے خلاف دیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی احتجاج میں شامل تھے۔ پی ٹی آئی نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی کوشش کی لیکن ان کی عدم موجودگی کے باعث رجسٹرار اور اٹارنی جنرل سے ملاقات کی گئی۔

سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس کو پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے اردگرد سخت سیکیورٹی رہی۔

قبل ازیں سہیل آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ناحق قید اور ان سے ملاقات نہ ہونے پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عدالتی نظام کی کمزوری پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں