امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ حماس جلد ہتھیار ڈال دے گی، جبکہ بین الاقوامی غیر مسلح پروگرام بھی متعارف کرایا جائے گا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کے پاس ہتھیار ڈالنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں اور وہ جلد اپنی AK-47 رائفلیں واپس کردیں گے۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران یہ بیان دیا، مگر کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا۔
امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے بھی ٹرمپ کے دعوے کی تصدیق کی، جبکہ اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی پروگرام متعارف کرانے کا انکشاف کیا، جس میں ہتھیار پھینکنے والوں کو رقم، روزگار اور عام معافی دی جائے گی۔
عرب سفارتکاروں کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے ثالث چاہتے ہیں کہ حماس مرحلہ وار بھاری اور ہلکے ہتھیار حوالے کرے، البتہ اسرائیل اس طریقہ کار سے متفق نہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس نے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش میں مدد کی، تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔













