انڈر 19 ورلڈ کپ میں محمد شیان انجری کے باعث پاکستانی ٹیم سے باہر

پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہونے والے محمد شیان آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انڈر 19 ورلڈ کپ: محمد شیان کی انجری سے پاکستانی ٹیم متاثر

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے جب وکٹ کیپر بیٹر محمد شیان انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

پریکٹس میچ کے دوران فاسٹ بولر کی گیند ناک پر لگنے سے محمد شیان زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایکس رے رپورٹ میں ناک کی ہڈی فریکچر ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ محمد شیان آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ محمد شیان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان اہم میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں