عمران خان کو پمز اسپتال میں شدید بیماری کے باعث منتقل کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما

عمران خان کو کسی بڑے مسئلے کے باعث پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کی صحت کی رپورٹ کو عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کو پمز اسپتال میں شدید بیماری کے باعث منتقل کیا گیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیئر قانون دان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کو پمز اسپتال میں کسی بڑے مسئلے کی وجہ سے لایا گیا ہے، نہ کہ چھوٹے مسئلے کے لیے۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کے پی کے ہاؤس اسلام آباد کے باہر پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ عمران خان کی بہنوں کو ان سے ملنے کی اجازت دی جائے اور ان کی صحت کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالات خطرناک حد تک پہنچ چکے ہیں اور عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔

بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ عمران خان کی بیماری چھپائی جا رہی ہے۔ اگر ان کی صحت پر کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے اپنے ڈاکٹرز کو ان کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں