رمضان نگہبان پیکج کے تحت اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر

پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر، خصوصی بازاروں میں رعایتی آٹا، چکن اور انڈے فراہم کیے جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رمضان نگہبان پیکج: اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا تعین

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان نگہبان پیکج کے تحت خصوصی بازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔ محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے اجلاس میں معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے پیکج کی تفصیلات بتائیں۔

رمضان کے دوران ماڈل، سہولت اور رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹا تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہوگا۔ سلمیٰ بٹ نے کہا کہ ہر فلور مل اپنے ضلع میں تین سیل پوائنٹ قائم کرے گی جہاں رعایتی آٹا فراہم کیا جائے گا۔ خصوصی بازاروں میں چکن 15 روپے کلو اور انڈے 10 روپے درجن سستے ملیں گے۔

رمضان کے دوران پنجاب کی 152 تحصیلوں میں 1216 "مریم کا دسترخوان” قائم کیے جائیں گے جہاں 250 افراد کو پورا رمضان کھانا فراہم کیا جائے گا۔ سلمیٰ بٹ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک سے قبل 15 فروری سے پنجاب کے تمام رمضان ماڈل اور سہولت بازار فعال ہو جائیں گے، جو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں