بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں کچھ ہوا تو پورا پاکستان متاثر ہوگا۔بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو پورا پاکستان متاثر ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی صحت پر تشویش، بیرسٹر گوہر کا سخت انتباہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں کچھ ہوا تو پورا پاکستان متاثر ہوگا۔

پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی بیماری چھپانا انتہائی تشویشناک ہے اور ان کے ذاتی معالجین کو معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا جیل میں ہونا بڑا بحران ہے اور الیکشن کے حوالے سے حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، یہ سب محض افواہیں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں