آذربائیجان کا ایران مخالف کارروائی کے لیے فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان

آذربائیجان نے ایران مخالف کارروائی کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آذربائیجان کا ایران مخالف کارروائی کے لیے فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان

باکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے کہا ہے کہ ان کی سرزمین یا فضائی حدود ایران کے خلاف کسی کارروائی کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ آذربائیجان ایسے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو ایران یا خطے میں عدم استحکام کا باعث بنیں۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کی فوری کارروائی کا کوئی امکان نہیں ہے، اور اگر امریکا نے حملہ کیا تو جنگ کا دائرہ پورے خطے تک پھیل جائے گا۔

امریکی دھمکیوں کے بارے میں ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ان سے خطے میں عدم استحکام کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، جبکہ اسلامی ممالک کا اتحاد خطے میں امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔ ایرانی فوجی قیادت نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینا ان کی اولین ترجیح ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں