ملک میں بجلی کے استعمال میں 22 فیصد اضافہ، نیپرا قیمت بڑھانے پر غور

ملک میں بجلی کے استعمال میں 22 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نیپرا 48 پیسے فی یونٹ قیمت بڑھانے پر غور کر رہا ہے، جس کی مخالفت صنعتی صارفین کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بجلی کے استعمال میں 22 فیصد اضافہ، نیپرا قیمت بڑھانے پر غور

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک میں بجلی کے استعمال میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر نیپرا 48 پیسے فی یونٹ قیمت بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔

دسمبر 2025 میں صنعتی اور زرعی طلب کے باعث بجلی کا استعمال بڑھ کر 2 اعشاریہ 4 ارب یونٹس تک پہنچ گیا۔ شمسی توانائی کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث گرڈ پر انحصار میں کمی اور پیداواری لاگت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پاور حکام کے مطابق دسمبر 2025 میں پاکستان میں بجلی کے استعمال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بڑی وجہ صنعتی اور زرعی شعبوں کی مضبوط طلب رہی۔ دوسری جانب صنعتی صارفین بجلی کی قیمت میں اضافے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں