صاحبہ افضال نے شوہر کے ساتھ محبت کی دلچسپ کہانیاں شیئر کیں

پاکستانی اداکارہ صاحبہ افضال نے شوہر افضال خان کے ساتھ محبت کی دلچسپ یادیں شیئر کیں، شادی کے بعد رشتہ مضبوط ہو گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صاحبہ افضال نے شوہر کے ساتھ محبت کی دلچسپ کہانیاں شیئر کیں

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ صاحبہ افضال نے اپنے شوہر افضال خان کے ساتھ محبت کی دلچسپ یادیں شیئر کی ہیں۔ صاحبہ نے ایک یوٹیوب شو میں بتایا کہ انہیں افضال خان کی شخصیت سے محبت ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ افضال خان کی صاف دلی اور عادات انہیں بے حد پسند آئیں۔ صاحبہ نے کہا کہ افضال خان نے محبت کا اظہار گانا گا کر کیا اور یہی ان کے تعلق کی ابتدا تھی۔

فلم ‘ہاتھی میرے ساتھی’ کی شوٹنگ کے دوران افضال خان نے صاحبہ کی جان بچائی، جب وہ ایک گانے کی شوٹنگ کرتے ہوئے پانی میں ڈوبنے لگیں۔

شادی کے بعد رشتے کی گہرائی پر بات کرتے ہوئے صاحبہ نے کہا کہ شادی کے بعد رشتہ مزید مضبوط ہو جاتا ہے اور ایک دوسرے کے بغیر رہنا مشکل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ صاحبہ نے 1990 کی دہائی میں اپنا کیریئر شروع کیا اور افضال خان سے شادی کی۔ ان کے دو بیٹے ہیں، جن میں سے ایک معروف اداکار بن چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں