اینڈرائیڈ فونز میں سیکیورٹی خطرہ، فوری اپڈیٹ کی ہدایت

نیشنل سرٹ نے خبردار کیا ہے کہ اینڈرائیڈ فونز میں سیکیورٹی خامیاں ہیکنگ حملوں کا باعث بن سکتی ہیں، صارفین کو فوری اپڈیٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اینڈرائیڈ فونز میں سیکیورٹی خطرہ، فوری اپڈیٹ کی ہدایت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) نے دنیا بھر میں لاکھوں اینڈرائیڈ فونز میں موجود سیکیورٹی خامیوں کے باعث خطرناک ہیکنگ حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سرٹ کے مطابق یہ خامیاں، جنہیں زیرو ڈے وُلنیریبلٹیز کہا جاتا ہے، پہلے ہی حقیقی حملوں میں استعمال ہو رہی ہیں اور صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی، فون ہائی جیک، اور سسٹم کریش جیسے خطرات پیدا کر سکتی ہیں۔

نیشنل سرٹ نے تین سنگین خامیوں کی نشاندہی کی ہے: CVE 2025 48633، CVE 2025 48572 اور CVE 2025 48631، جو اینڈرائیڈ ورژن 13 اور اس سے اوپر کے صارفین کے لیے خاص طور پر خطرناک ہیں۔ گوگل پکسل فونز نے دسمبر 2025 کا سیکیورٹی اپڈیٹ حاصل کر لیا ہے جبکہ دیگر کمپنیاں اپڈیٹس جاری کرنے پر کام کر رہی ہیں۔

نیشنل سرٹ نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر دسمبر 2025 کا اینڈرائیڈ سیکیورٹی اپڈیٹ انسٹال کریں اور سیکیورٹی پیچ لیول کو 2025 12 05 یا اس سے نئے رکھیں۔ مزید حفاظتی اقدامات میں غیر مصدقہ تھرڈ پارٹی ایپس سے گریز، گوگل پلے پروٹیکٹ کو فعال رکھنا، اور دفاتر میں ڈیوائسز کے اپڈیٹس کو لازمی کرنا شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں