پنجاب حکومت نے سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر مالی سال 25-26 کی دوسری سہ ماہی تک 26 ارب روپے خرچ کیے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر بےتحاشا خرچ کیا ہے، پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی پوسٹ بجٹ رپورٹ نے اس کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مالی سال 25-26 کی دوسری سہ ماہی تک سرکاری عمارتوں کی تزئین پر 26 ارب روپے سے زائد خرچ کیے گئے ہیں۔
پہلی سہ ماہی میں 38 ارب روپے جاری کیے گئے جبکہ 13 ارب روپے خرچ ہوئے۔ دوسری سہ ماہی میں 20 ارب روپے جاری ہوئے اور 13 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
بجٹ 25-26 میں سرکاری عمارتوں کی تزئین کے لیے 161 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، جبکہ محکمہ آب پاشی نے دوسری سہ ماہی تک 7 ارب روپے خرچ کیے۔
دوسری سہ ماہی تک سڑکوں کی تزئین و آرائش پر 37 ارب روپے سے زائد خرچ کیے گئے ہیں۔















