پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا 11 فروری سے آغاز

پی سی بی نے فیوچر اسٹارز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز 11 فروری سے کرنے کا اعلان کیا، مختلف شہروں میں ٹرائلز کے ذریعے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 11 فروری سے شروع ہوگا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی سی بی نے فیوچر اسٹارز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز 11 فروری سے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لئے 11 فروری سے یکم مئی تک مختلف شہروں میں اوپن ٹرائلز ہوں گے۔ عاقب جاوید، مصباح الحق اور عبدالرزاق سمیت ریجنل کوچز پر مشتمل سلیکشن پینل اوپن ٹرائلز لے گا۔

کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت 15 شہروں میں اوپن ٹرائلز کے ذریعے 350 کے قریب ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔ ہر ریجن سے زیادہ سے زیادہ 24 بہترین کھلاڑی شارٹ لسٹ ہوں گے، جنہیں چار ہفتوں کی خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔

ٹرائلز کے دن بہترین بیٹسمین، فاسٹ بولر اور اسپنر کو کیش انعام بھی دیا جائے گا۔ منتخب کھلاڑیوں میں سے بہترین کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کیمپس میں بھی بلایا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو پی سی بی ریجنل اکیڈمیز میں سال بھر اسکل ڈیولپمنٹ کی تربیت بھی دی جائے گی۔ انہیں مستقبل میں ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں سلیکشن کا موقع بھی ملے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں