اسلام آباد کی عمارتوں میں فائر سیفٹی کا فقدان

اسلام آباد کی 5 ہزار سے زائد بلند عمارتوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات نا مکمل پائے گئے؛ ہائی رائز عمارتوں میں سنگین غفلت کا انکشاف ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد کی بلند عمارتوں میں فائر سیفٹی کا فقدان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ریسکیو اداروں نے اسلام آباد کی بلند عمارتوں کا ابتدائی سروے مکمل کر لیا ہے، جس میں 5 ہزار سے زائد عمارتوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات نامکمل پائے گئے ہیں۔ ہائی رائز عمارتوں میں فائر الارم، فائر اسٹنگیشور اور فائر ہوزریل جیسے بنیادی آلات کی سنگین غفلت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد میں 500 سے زائد ہائی رائز عمارتیں موجود ہیں، جنہیں 15 میٹر سے زیادہ اونچی عمارتوں میں شمار کیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق 50 فیصد سے زائد عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات مکمل نہیں ہیں اور بلڈنگ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پائی گئی ہے۔

صرف بلیو ایریا کی ہائی رائز عمارتوں میں فائر سیفٹی کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون کی کئی عمارتوں میں بھی فائر سیفٹی کے آلات مکمل نہیں۔ فیڈرل سیکٹریٹ کے بلاکس میں فائر الارم اور آگ بجھانے کے دیگر آلات موجود ہی نہیں ہیں۔

کراچی کمپنی، ایف الیون، ایف ٹین، جی تیرہ، جی چودہ، اور گولڑہ موڑ کی عمارتوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات غیر مؤثر ہیں۔ سی ڈی اے کا بلڈنگ کنٹرول سیکشن ان عمارتوں میں فائر سیفٹی چیک کرنے کا ذمہ دار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں