بھاٹی چوک مین ہول واقعہ پر غلط معلومات دینے والے افسران بے نقاب

بھاٹی چوک مین ہول حادثے پر غلط معلومات دینے والے افسران بے نقاب ہوگئے۔ ایم ڈی واسا اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 نے غلط معلومات فراہم کیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھاٹی چوک مین ہول واقعہ پر غلط معلومات دینے والے افسران بے نقاب

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھاٹی چوک میں مین ہول حادثے پر غلط معلومات دینے والے افسران کے نام سامنے آگئے ہیں۔ ایم ڈی واسا غفران احمد اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 شاہد وحید نے واقعے کی غلط معلومات فراہم کیں۔

ایم ڈی واسا نے دعویٰ کیا تھا کہ واٹر لیول ایک فٹ ہے اور اتنے پانی میں ڈوبنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا، جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکار نے بھی افسران کو آگاہ کیا کہ یہاں گرنے کا کوئی امکان نہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحقیق کے بغیر غلط خبر فراہم کی گئی جو اعلیٰ افسران تک پہنچی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ افسران خود میڈیا کو معلومات فراہم کر رہے تھے، جس پر یقین کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں