لاڑکانہ میں موہن جودڑو کی کھدائی کے دوران حفاظتی فصیل دریافت ہوئی، جو قدیم شہر کی ترقی یافتہ منصوبہ بندی اور معاشرتی شعور کی علامت ہے۔
لاڑکانہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) موہن جودڑو کے قدیم شہر میں حالیہ کھدائی کے دوران کچی اینٹوں سے بنی ایک حفاظتی فصیل دریافت ہوئی ہے۔ یہ فصیل شہر کے دفاع، تجارتی سرگرمیوں کے نظم اور آمد و رفت کے کنٹرول کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ ماہرین کے مطابق یہ دیوار موہن جودڑو کے شہری منصوبہ بندی، سماجی شعور اور ترقی یافتہ طرزِ زندگی کا ثبوت ہے۔
ماہرین آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ دریافت موہن جودڑو کی تاریخی اہمیت اور اس کے ترقی یافتہ معاشرتی ڈھانچے کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ دیوار قدیم دور کے شہری منصوبہ بندی کے نظام کی ایک نمایاں مثال ہے۔













