اسرائیلی فوج نے غزہ میں 71 ہزار فلسطینیوں کی شہادت کو تسلیم کیا ہے، غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار درست ہیں۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں ان کی کارروائیوں کے دوران 71 ہزار فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار درست ہیں۔ ان اعداد و شمار میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والے افراد شامل ہیں جبکہ دیگر وجوہات سے ہونے والی اموات شامل نہیں ہیں۔
فوجی حکام نے کہا ہے کہ ہلاکتوں میں عام شہریوں اور جنگجوؤں کے تناسب کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پہلے اسرائیل ان اعداد و شمار کو مسترد کرتا رہا تھا، تاہم اقوام متحدہ نے انہیں قابل اعتماد قرار دیا تھا۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 71 ہزار 667 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔















