گوگل میپس میں نیا اے آئی فیچر، نیوی گیشن کا نیا تجربہ

گوگل میپس میں نیا اے آئی فیچر متعارف، پیدل اور سائیکل چلانے والوں کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل میپس میں نیا اے آئی فیچر، نیوی گیشن کا نیا تجربہ

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اپنی معروف نیوی گیشن سروس میپس میں ایک نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچر شامل کیا ہے، جو صارفین کے لیے نیوی گیشن کا تجربہ مکمل طور پر بدل دے گا۔ جیمنائی پر مبنی یہ اے آئی فیچر نومبر 2025 میں ابتدائی طور پر گاڑی ڈرائیو کرتے وقت متعارف کرایا گیا تھا، مگر اب اسے پیدل اور سائیکل چلانے والوں کے لیے بھی دستیاب کر دیا گیا ہے۔

یہ نیا فیچر گوگل کی بلاگ پوسٹ کے مطابق دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے، جہاں جیمنائی اے آئی ماڈل دستیاب ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر دستیاب ہوگا، جبکہ ویب ورژن میں موجود نہیں ہوگا۔

پیدل یا سائیکل چلانے والے صارفین اس فیچر کے ذریعے اوکے گوگل کہہ کر اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں اور فوری جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، صارفین اپنی اجازت دینے پر جیمنائی کو مختلف افراد کو ٹیکسٹ بھیجنے کی ہدایت بھی کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں