لاہور میں ماں بچی کے گٹر میں گرنے پر ایس ایچ او معطل

لاہور کے بھاٹی گیٹ میں ماں بچی کے گٹر میں گرنے پر ایس ایچ او معطل، ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں ماں بچی کے گٹر میں گرنے پر ایس ایچ او معطل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب ماں بچی کے گٹر میں گرنے پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

پولیس نے اس واقعے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ متعلقہ پولیس افسران نے بروقت رسپانس کیوں نہیں دیا۔

یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا جب ایک خاتون اور اس کی بچی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہو گئیں تھیں، جن کی لاشیں بعد میں تین کلومیٹر دور سے برآمد ہوئیں۔

واقعے کے بعد خاتون کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا جس کے تحت پروجیکٹ مینجر، سیفٹی انچارج اور سائیٹ انچارج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں