عشرت فاطمہ نے شہزاد رائے کے تعلیمی نغمے کو سراہا

عشرت فاطمہ نے شہزاد رائے کے تعلیمی نغمے کی تعریف کی اور بچوں کے تعلیمی دباؤ پر روشنی ڈالی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عشرت فاطمہ نے شہزاد رائے کے تعلیمی نغمے کو سراہا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کے عالمی یومِ تعلیم پر جاری کردہ نئے گانے کی تعریف کی ہے، جس میں بچوں پر تعلیمی دباؤ اور چھینے گئے بچپن کو موضوع بنایا گیا ہے۔

عشرت فاطمہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گانے کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے شہزاد رائے کی جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ یہ نغمہ بچوں سے ان کی معصومیت چھیننے والے مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے ذاتی تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کے بیٹے کی عمر سوا دو سال تھی تو اسے اسکول میں داخلہ دلوانا پڑا۔ انہوں نے تعلیمی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں بھاری بستے اور ہوم ورک نے بچوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔

عشرت فاطمہ نے اپیل کی کہ بچوں کو کھیلنے کا حق دیا جائے اور تعلیم کو فہم کے لیے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے شہزاد رائے کے نغمے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اہم مسئلہ اجاگر کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں