سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس تکنیکی وجوہات کی بنا پر خارج کر دیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو نااہلی ریفرنس میں بڑا ریلیف ملا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے ان کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر خارج کر دیا ہے۔ ریفرنس پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نے دستخط کیے تھے جو ڈیفیکشن کلاز کے تحت لازم شرط کے خلاف تھے۔ اس کلاز کے تحت ریفرنس پر پارٹی سربراہ کے دستخط ضروری ہیں۔
یہ تکنیکی بے ضابطگی ریفرنس کے ناقابلِ سماعت ہونے کا باعث بنی اور اسی وجہ سے خارج کر دیا گیا۔















