بابراعظم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 100واں ہوم انٹرنیشنل میچ کھیلا، جسے انہوں نے اعزاز قرار دیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بابراعظم نے اپنے کیریئر کا 100واں ہوم انٹرنیشنل میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا، جسے انہوں نے ایک اعزاز قرار دیا۔ بابراعظم نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ملنے والی بے مثال سپورٹ ان کے لیے مزید بہتر کھیلنے کی ترغیب دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور اور دیگر وینیوز پر کھیلی گئی اننگز ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔ ماضی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی بطور بال پکر اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ دیکھتے تھے، اور آج اسی جگہ قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی بابراعظم کو اس سنگ میل پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر 100واں میچ کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے بڑا اعزاز ہے، اور یہ دن شائقین کرکٹ کے لیے بھی باعث فخر ہے۔















