وزارت مذہبی امور نے حج ویزا کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دیا، عازمین کو فوری عمل کرنے کی ہدایت۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج کے عازمین کو فوری طور پر سعودی ویزا کے لیے بائیو میٹرک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ بائیو میٹرک کے بغیر ویزا جاری نہیں ہوگا۔
وزارت نے بتایا کہ حج ویزا کے لیے فعال ای میل، پاسپورٹ کی اسکین کاپی اپ لوڈ کرنا ضروری ہے جبکہ پاسپورٹ کی معیاد 26 نومبر 2026 تک ہونی چاہیے۔ ویزا جاری کرنے والا سفارتخانہ اسلام آباد منتخب کیا جائے اور چہرے و انگلیوں کی اسکینگ ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سعودی ایپ میں رجسٹریشن کے لیے پاکستان کی لوکیشن منتخب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عازمین سے کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک کے بعد تصدیقی ای میل کا پرنٹ اپنے پاس محفوظ رکھیں۔














