سیالکوٹ اسٹالینز نے ٹم پین کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

سیالکوٹ اسٹالینز نے سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے تاکہ ٹیم کی قیادت کو مضبوطی دی جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سیالکوٹ اسٹالینز نے ٹم پین کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

سیالکوٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیالکوٹ اسٹالینز نے پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز کے طور پر سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیم کے مالک کامل خان کا کہنا ہے کہ ٹم پین کا انٹرنیشنل تجربہ اور ایلیٹ کوچنگ پروگرامز کا وسیع پس منظر انہیں ٹیم کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔ سیالکوٹ اسٹالینز ایک مستحکم ثقافت قائم کرنے کے وژن کے تحت کام کر رہی ہے اور ٹم پین اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بہترین کوچ ہیں۔

کامل خان نے مزید کہا کہ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان نے بطور اسٹریٹیجسٹ، مینٹور اور ہائی پرفارمنس لیڈر کے طور پر بے پناہ تجربہ حاصل کیا ہے۔ ٹم پین کی کوچنگ کیریئر میں بگ بیش لیگ، آسٹریلیا اے، پرائم منسٹرز ایکس اور نیشنل ڈیولپمنٹ پاتھ ویز شامل ہیں، جہاں وہ اعلی کارکردگی والی ٹیمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں۔

کامل خان نے کہا کہ ٹم پین کی تقرری سے سیالکوٹ اسٹالینز کے پیشہ ورانہ معیار، عالمی تجربے اور چیمپئن بننے کی خواہش کو سہارا ملے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں