پیکرٹ منصوبے میں مالی بے ضابطگیوں پر انکوائری کا آغاز

پیکرٹ منصوبے میں مالی بدعنوانی کے باعث معطل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف انکوائری کا آغاز ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیکرٹ منصوبے میں مالی بے ضابطگی پر انکوائری شروع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان کونسل فار رینوایبل انرجی ٹیکنالوجیز (پیکرٹ) کے ترقیاتی منصوبے میں مالی بے ضابطگیوں پر معطل اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق رحیم کے خلاف انکوائری کا آغاز ہوا ہے۔

اس انکوائری کے لیے وزارت نے جوائنٹ سیکرٹری کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے اور تیس روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پیکرٹ کے فاسٹ ٹریک لیب کی عمارت کی تعمیر کے لیے مختص سرکاری فنڈز میں 80 لاکھ روپے سے زائد کی خردبرد اور بدانتظامی کے باعث وزارت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شاہد اقبال بلوچ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو شوکاز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کو معطل کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق رحیم پر منصوبے سے متعلق اکاؤنٹس کی فائلوں اور اہم ریکارڈ کی عدم موجودگی کا بھی الزام ہے، جس کی مکمل چھان بین کے لیے جوائنٹ سیکرٹری طاہر احسان کو مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں