سری لنکا نے ٹی 20 ورلڈکپ تنازع میں غیرجانبدار رہنے اور میزبانی کی تیاری کا اعلان کیا۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے بنگلادیش کو باہر کرنے پر سری لنکا نے خاموشی ختم کر دی ہے۔
سری لنکن کرکٹ سیکرٹری بندولا ڈسا نائیکے نے کہا ہے کہ بھارت، بنگلادیش اور پاکستان کے تنازع پر سری لنکا غیرجانبدار ہے اور ہم ٹورنامنٹس کی میزبانی کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔
سری لنکا کے وزیر کھیل سنیل کمار گمباگے نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو بہترین طریقے سے چلانا ہماری ترجیح ہے، اور پاکستان و بھارت کے میچ پر خاص توجہ مرکوز ہے۔
فروری میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول ہیں، جو 6 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا۔















