عمران ہاشمی کے بیٹے میں کینسر کی تشخیص نے ان کی زندگی کو بدل ڈالا اور کیرئیر سے توجہ ہٹا کر باپ کی ذمہ داری پر مرکوز کر دی۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے میں کینسر کی تشخیص نے ان کی زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا۔
اپنی حالیہ ٹیلی ویژن سیریز ‘تسکری’ کی کامیابی کے دوران عمران ہاشمی کا ایک پرانا انٹرویو منظر عام پر آیا جس میں انہوں نے 2014 کا ایک دردناک لمحہ یاد کیا، جب ان کے بیٹے ایان ہاشمی کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
عمران ہاشمی نے بتایا کہ اس واقعے نے ان کی توجہ کیرئیر سے ہٹا کر ایک باپ کی ذمہ داری پر مرکوز کر دی تھی۔ انہوں نے یوٹیوبر رنویر الہ بادیہ کے ساتھ گفتگو میں اس مشکل وقت کی تفصیلات بیان کیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پانچ سال تک جاری رہا اور ان کی زندگی ایک دن میں بدل گئی۔ 13 جنوری کو کھانے کے دوران ان کے بیٹے نے پیشاب میں خون کی شکایت کی اور تین گھنٹوں میں ڈاکٹر نے کینسر کی تشخیص کی۔
عمران ہاشمی نے مزید بتایا کہ اگلے دن ہی آپریشن اور پھر کیموتھراپی کی ضرورت پڑی، جس نے ان کی دنیا کو چند گھنٹوں میں الٹ پلٹ کر دیا۔















