گٹر ڈھکن کا معاملہ یو سی کی ذمہ داری، وزیراعلیٰ کا نوٹس

لاہور میں گٹر کے ڈھکن کا معاملہ یو سی کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ نے نوٹس لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گٹر ڈھکن کا معاملہ یو سی کی ذمہ داری، وزیراعلیٰ کا نوٹس

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں بلکہ یونین کونسل کی ہے۔ لاہور میں حالیہ افسوسناک واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کے افسران کو طلب کیا اور ان کی سرزنش کی۔

گزشتہ روز لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ایک خاتون اور اس کی 10 ماہ کی بیٹی گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔ پولیس اور متعلقہ ادارے ابتدا میں اس واقعے سے انکار کرتے رہے، حتیٰ کہ خاتون کے شوہر کو شکایت کرنے پر گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں