اسرائیلی فوج نے پہلی بار غزہ جنگ میں 71 ہزار فلسطینیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
اسرائیلی فوج نے پہلی بار غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 71 ہزار تسلیم کرلی ہے۔ جنگ اکتوبر 2023 سے جاری ہے، اور اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے اس تعداد کو مانا ہے۔
اس سے پہلے اسرائیل غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کو ناقابلِ اعتبار سمجھتا رہا ہے، جبکہ اقوام متحدہ انہیں قابلِ اعتماد قرار دیتا تھا۔ آئی ڈی ایف کے مطابق یہ تعداد صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو براہِ راست فوجی کارروائی میں ہلاک ہوئے، جبکہ ملبے تلے دبے افراد یا بھوک و بیماری سے مرنے والوں کو شامل نہیں کیا گیا۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 71,667 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 90 فیصد سے زائد کی شناخت ہو چکی ہے۔ دوسری جانب، جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فورسز نے غزہ میں مزید دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
پاکستان نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔













