شازیہ منظورکی وضاحت مسترد، علیزے شاہ کاسخت ردعمل

علیزے شاہ نے شازیہ منظور کے بیان کو غیر مخلص قرار دیتے ہوئے انسٹاگرام پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علیزے شاہ کا شازیہ منظور پر تنازعہ میں سخت ردعمل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سینئر گلوکارہ شازیہ منظور کے بیان کو غیر مخلص قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یہ تنازعہ دسمبر 2021 میں اس وقت شروع ہوا جب علیزے شاہ ایک اسٹیج پر شازیہ منظور کے ساتھ واک کرتے ہوئے پھسل گئیں، جس کے بعد انہوں نے الزام لگایا کہ شازیہ نے انہیں جان بوجھ کر دھکا دیا تھا۔

حال ہی میں شازیہ منظور نے ایک انٹرویو میں اس الزام کی تردید کی، جس کے جواب میں علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر کہا کہ سینئر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی سچائی اور وقار کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے شازیہ منظور کو مشورہ دیا کہ حقیقی قدر دوسروں کو کم تر ثابت کر کے نہیں بڑھائی جاتی۔

alizeh shah

علیزے شاہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل آئے، کچھ لوگوں نے ان کی صاف گوئی کو سراہا جبکہ کچھ نے معاملے کو مزید نہ بڑھانے کا مشورہ دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں