عالمگیر نے پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ برسوں سے اس کا انتظار کر رہے تھے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار عالمگیر نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ برسوں سے اس کا انتظار کر رہے تھے، حالانکہ وہ بنگالی ہیں لیکن محب وطن پاکستانی ہیں۔
بنگلا دیش کی قومی ایئرلائن بیمان کی پہلی پرواز ڈھاکا سے کراچی پہنچی، جہاں خصوصی انتظامات کیے گئے اور پرواز کو واٹر سلیوٹ دیا گیا۔ عالمگیر نے پاکستان آئیڈل کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوانوں کو آگے لانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔
عالمگیر نے نوجوان گلوکاروں کو مشورہ دیا کہ کلاسیکی گائیکی سیکھیں اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سدابہار گانے تخلیق کریں۔ انہوں نے بنگالی اور اردو میں گانا بھی گنگنایا۔












