پیوٹن نے کیف پر حملے روکنے کی یقین دہانی کرائی, ٹرمپ کا دعویٰ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن نے سرد موسم کے باعث کیف پر حملے روکنے پر رضامندی ظاہر کی۔ زیلنسکی نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا دعویٰ: پیوٹن نے کیف پر حملے روکنے کی یقین دہانی کرائی

واشنگٹن ڈی سی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شدید سردی کے باعث یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر ایک ہفتے تک حملے نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ انہوں نے ذاتی طور پر پیوٹن سے درخواست کی کہ سرد موسم کے دوران یوکرینی شہروں پر حملے نہ کیے جائیں، جس پر پیوٹن نے رضامندی ظاہر کی۔

روس کی جانب سے اس معاہدے کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ روس اپنے وعدے پر عمل کرے گا۔

زیلنسکی کے مطابق، یوکرینی اور روسی ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں بات چیت ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ دنوں میں کیف کا درجہ حرارت منفی 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

روس 2022 سے یوکرین کے توانائی کے انفراسٹرکچر کو سردیوں کے دوران نشانہ بناتا رہا ہے، جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں