دبئی نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے پہلا مکمل خودکار ویلا تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے جو تعمیراتی شعبے میں انقلاب لائے گا۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی نے تعمیراتی شعبے میں انقلاب لاتے ہوئے جدید روبوٹک ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ دبئی میونسپلٹی کے مطابق دنیا کا پہلا رہائشی ویلا روبوٹک نظام کے ذریعے تعمیر کیا جائے گا۔ روبوٹس تعمیر کے مختلف مراحل بشمول ڈھانچے کی تیاری خودکار انداز میں انجام دیں گے۔
اس منصوبے میں 25 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی ادارے شامل ہیں جو اس منصوبے کی کامیابی میں کردار ادا کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا مقصد تعمیراتی عمل کو تیز، محفوظ اور مؤثر بنانا ہے۔
اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو مستقبل میں دبئی سمیت دیگر ممالک میں گھروں اور تجارتی عمارتوں کی تعمیر کے لیے روبوٹک ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر اپنایا جا سکتا ہے۔















