عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی کا رجحان

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد اچانک 5 فیصد کمی واقع ہوئی، جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی کا رجحان

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں غیر معمولی تبدیلی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اچانک گر گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ہزار 594 ڈالر کی ریکارڈ سطح کے بعد 5 فیصد کمی کے ساتھ 5 ہزار 109 ڈالر تک آ گئی، جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اچانک کمی کی وجہ زیادہ قیمتوں پر منافع کے لیے بڑے پیمانے پر فروخت ہے، جو سرمایہ کاروں نے کی۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق مختصر مدت میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم مجموعی طور پر سونے کی کارکردگی اب بھی غیر معمولی ہے جس کی وجہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور مہنگائی کے خدشات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں کا انحصار عالمی معاشی اشاریوں، امریکی ڈالر کی قدر، شرح سود اور جغرافیائی سیاسی صورتحال پر ہوگا۔ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ مارکیٹ کے رجحانات پر گہری نظر رکھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں