پی آئی اے نجکاری معاہدے پر دستخط کی تقریب، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں حکومت اور عارف حبیب کنسورشیم کے درمیان ٹرانزیکشن کے دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر موجود تھے۔

وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شفاف انداز میں مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عارف حبیب کنسورشیم پی آئی اے کو اس کے عروج پر واپس لے جائے گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ماضی میں پی آئی اے کا شمار دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے عارف حبیب اور ان کی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی آئی اے کو اس کی سابقہ حیثیت دلانے میں کامیاب ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں