عمران خان کی خراب صحت کو چھپانا طبی دہشت گردی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان کی صحت کو چھپانے کو طبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی صحت کو چھپانا طبی دہشت گردی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی خرابی صحت کو چھپانا طبی دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کرائے، مگر عمران خان کے معاملے میں اہل خانہ کو مطلع نہیں کیا گیا۔

فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ عمران خان کو ہفتے کی رات جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا، سوال یہ ہے کہ ان کی صحت کی حالت یہاں تک کیوں پہنچی؟ بانی پی ٹی آئی کی بیماری کو چھپانے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟

انہوں نے اصرار کیا کہ عمران خان کی زندگی کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے، اور ان کے اہل خانہ، پارٹی اور وکلاء کو ان سے ملنے دیا جانا چاہیے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے اور ان پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو عمران خان کی صحت پر آواز اٹھانی چاہیے، اور پوری قوم ان کی صحت کے حوالے سے غصے میں ہے۔ سہیل آفریدی نے ایس ایچ او سے کہا کہ قوم کے لیڈر کو چوری چھپے باہر لے جانے کی وضاحت کریں اور ملاقات کی اجازت دیں۔

دیگر متعلقہ خبریں